ابنا: حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 2 فروری کو ہونے والے انتخابات میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے دس ہزار پولیس اہلکار تعینات کرے گی۔ تھائی لینڈ کی حکومت نے ملک میں انتخابات کے انعقاد کے لئے بنائی جانے والی کمیٹی کے ساتھ منعقدہ جلسے میں اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات کو مقررہ وقت پر منعقد کرنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کئے جائیں۔ ادھر ملک میں انتخابات کو ملتوی کرنے اور وزیر اعظم شینا وترا سے استعفیٰ کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ گذشتہ ہفتے تھائی لینڈ کی حکومت نے بینکاک اور اس کے اطراف میں واقع صوبوں میں حالات کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کر کے ایک جگہ پانچ افراد کے اجتماع اور حساس مقامات پر عام افراد کی آمد و رفت کو ممنوع قرار دے دیا تھا۔ واضح رہے کہ بینکاک کے سابق وزیر اعظم تاکسین شیاوترا کو کہ جو موجودہ وزیر اعظم کے بھائی ہیں فوج کی جانب سے انکے عہدے سے برطرف کئے جانے کے بعد شینا واترا تھائلینڈ کی پانچویں وزیر اعظم بن گئی تھیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ موجودہ وزیر اعظم اپنے بھائی کی آلہ کار ہیں کہ جو آجکل خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ تھائی عوام کا مطالبہ ہے کہ شیناوترا کو برطرف کیا جائے اور نئی حکومت تشکیل دی جائے۔
.......
/169